پاکستانتازہ ترینجرائم

9 علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نومئی مقدمے کی سماعت کی جس دوران علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 9 مئی جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم شیر شاہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ ملزم موقع پر حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، اور لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈر منظور کر لیا۔یاد رہے اس سے قبل گزشتہ روز علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو بھی عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button