
اسلام آباد (راجہ زین رحمان سے)ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نےاسلام آباد میں شوگر کے ہسپتال دی ڈائیبٹیز سینٹر کاخصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی راجہ زین رحمان اور ہسپتال کے سی ای او ظہیر احمد بھی موجودتھے۔حق نیوز کے اینکر پرسن راجہ زین رحمان کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں وزٹ کر کے بہت اچھا لگا ہے،شوگر کی بیماری پاکستان میں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس پر قابو پانا وقت کی اشدضرورت ہے،ایسے حالات میں ایسا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا ہونا بہت اہم ہے، دی ڈائبٹیز سینٹرکے ڈاکٹرز بہت پروفیشنلز ہیں اور یہاں کی مشینری بھی جدیدترین ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے ،اور میں نے اپنی زندگی مستحق اور نادار مریضوںکی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزیدکہنا تھا کہ اسلام آباد کا یہ ڈائبٹیز سینٹرپائوں اور ٹانگوں کے کٹنے کے مسائل سے متعلق بہت مفید آگاہی اور بہتر علاج فراہم کر رہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرا یہ خواب ہے کہ اسی طرح کا شوگر ہسپتال دی ڈائبٹیز سینٹر ہم مل کر سیالکوٹ میں بھی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ہسپتال پاکستان میں بہت کم ہیں جوصر ف اور صرف شوگر کے علاج کے اوپر کام کر رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھےیہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں غریب لوگوں کاعلاج بھی مفت کیا جاتا ہے مہنگائی کے اس دور میں غریب کامفت علاج ایک نعمت ہے۔مجھ سے جتنا بھی ہو سکا میں اس ہسپتال کے لیے ضرور کروں گی، جس پر سی ای او ظہیر احمد نے ان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کے آنے سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی اورہم امید کرتے ہیں جہاں ہمیں آپکی ضرورت ہوئی آپ ہمارا ساتھ ضرور دیں گی۔