پاکستانتازہ تریندنیا

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا شاندار میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور پر گفتگو ہوئی، سی پیک فیز ٹو پر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔ چین کے ساتھ تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے، اسحاق ڈار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button