پاکستانتازہ ترینتجارتصحت

وزیراعلیٰ پختونخوا کا سیلاب زدگان کیلئےایک ماہ اور کابینہ ارکان کا 15 دن کی تنخواہ عطیہ کرنےکااعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے ایک ماہ اور کابینہ ارکان نے 15 دن کی تنخواہ عطیہ کرنےکا اعلان کردیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کی 7 دن ، اسکیل17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی 2 دن اور ایک سے 16 اسکیل تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہاکہ عطیات کے شفاف استعمال کے لیے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائےگا جہاں فنڈ کی ایک، ایک پائی کا حساب رکھا جائےگا اور تمام تفصیلات سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکمشنر مردان ڈویژن اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور ڈی سی صوابی کو متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کردی۔یاد رہےکہ وفاقی کابینہ نے بھی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی، کوئی صوبائی حکومت نہیں، متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے۔انہوں نےکہاکہ وفاق جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور متاثرین کو وزیرِ اعظم پیکج کے تحت امدادی رقوم بھی دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button