
پاکستان کے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کی جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں اچانک انٹری نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔تابش جیو نیوز کے اینکر مبشر ہاشمی کو سیٹ سے اٹھا کر خود نیوز اینکر بن گئے اور شام 5 بجے کا بلیٹن بھی پڑھ ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔پھر مبشر ہاشمی کی واپسی ہوئی تو انہوں نے تابش ہاشمی کو سیٹ سے اٹھادیا اور اپنی نشست سنبھال لی۔ہنسنا منع ہے کا منفرد انداز سب کو بھاگیا،دونوں کی نوک جھوک نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور اب تک سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ویوز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔