
کٹر کمانڈر ایس پی عدیل شہزاد نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے۔مری ایڈیشنل آئی جی افضال احمد کوثر کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں موٹروے پولیس کے افسران، اہلکاروں، معززین علاقہ، اور نجی کالج کے طلبہ و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، قومی نغمے پیش کیے گئے اور یومِ آزادی کے موقع پر طلبہ و شرکاء کے درمیان کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس مری ایس پی عدیل شہزاد نے کیک کاٹا اور آزادی کی اہمیت، قربانیوں کی یاد اور قومی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “موٹروے پولیس پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔