اہم خبرپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: بھارت کیخلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی اور جنگی میدان میں دھول چٹانے کے اعتراف میں صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات سے نواز دیا۔ بھارت کو فضائی جنگ میں شکست فاش دینے پر چیف آف ائر اسٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے اعتراف میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔ایوان صدر میں منعقدہ سول وعسکری شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ محسن نقوی، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاتارڑ ،رانا ثنااور دیگر کو بھی نشان امتیاز سے نوازاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button