پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں 1036 ارب کی لاگت سے 18 نئے ڈیمز کی تعمیرجاری

قومی اسمبلی میں ملک بھر میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایاکہ18 نئے زیرتعمیر ڈیمز پرکل 1036 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور 18 نئے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ تعمیر کے بعد 18 نئے ڈیم 8231984 ایکڑ فٹ کی اسٹوریج کی صلاحیت پیدا کریں گے اور نئے ڈیمزکی تعمیر کے بعد 346447 ایکڑ زمین قابل کاشت ہو گی، دیامر بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہناتھاکہ اس وقت صوبائی حکومتیں 77 ڈیمز کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے 77 ڈیمز کی تعمیر پر کل 89.243 ارب روپے لاگت آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اس وقت 10 مزید نئے ڈیمز کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، چنیوٹ، اسکردو، وزیرآباد، ڈڈھنیال، اکھوڑی، سندھ بیراج ڈیم کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button