
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمزاسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قراردیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔