
ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کےلیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹےکےلیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہےگی۔ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سےقبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کےباعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک، شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی پروازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مختصروقفوں کےعلاوہ ائیرپورٹ پر باقی تمام اوقات میں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔