پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور: تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button