پاکستانتازہ ترینتجارت

ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا معاملہ، مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے پر پہلا ٹینڈر منسوخ

لاہور: بیرون ملک سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے معاملے میں مطلوبہ معیار نہ ہونے پر پہلا ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا۔ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے مطابق چینی درآمد کرنے کے لیے 4 کمپنیوں نے بولی جمع کروائی تھی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ کی ایک، ایک جبکہ یواے ای کی 2 کمپنیاں بولی جمع کرانے والی کمپنیوں میں شامل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ریٹ اور مطلوبہ معیار نہ ہونے پر پہلا ٹینڈر منسوخ کیا گیا، کمپنیوں کے حساب سے پاکستان میں چینی کی کم از کم قیمت 227 روپے کلو دی گئی تھی۔ذرائع ٹی سی پی کا بتانا ہے کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا دوسرا ٹینڈر اب پائپ لائن میں رہ گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں چینی کی سپلائی ناکافی ہے، دکانوں پر چینی کی قیمت کا مسئلہ بھی موجود ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمتیں نیچے لانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button