پاکستانتازہ ترینجرائم

کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور: ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 3.8 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دبئی کی پرواز کے مسافر کے بیگیج اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف اسٹاف نے ایک کارٹن کو مشکوک قرار دیا، دستی تلاشی پر کارٹن میں موجود 3 مردانہ جوڑوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button