انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

سوشل میڈیا پر لوگ ہمارے بارے میں ایسا بھی لکھتے ہیں جو پڑھنا مشکل ہوتا ہے: طوبیٰ انوار

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انوار نے ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہ کی ہے۔ان دنوں اداکار آغا علی اور طوبیٰ انوار جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل مہرہ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں آغا علی اور طوبیٰ انوار نے ذہنی صحت، سوشل میڈیا، معاشرتی مسائل اور ڈرامے کی کہانی پر خصوصی گفتگو کی۔اس سوال پر کہ سوشل میڈیا پرکیے گئے تبصرے ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتے ہیں اور ٹرولنگ سے عام افراد سمیت فنکاروں کے ذہن پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟طوبیٰ انوار نے کہا کہ لاکھوں میں فالوورز ہونے کی وجہ سے بہت لوگ ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں، لوگ بہت کچھ لکھتے ہیں جسے پڑھنا اور قبول کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں، ایسی ایسی نامناسب باتیں لوگ لکھ دیتے ہیں جو کوئی بھی اپنے بارے میں پڑھنا نہیں چاہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button