پاکستانتازہ ترینتجارت

شیطان بھی مقبول ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا، پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ شیطان بھی مقبول ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا اور پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ شیطان بھی بہت مقبول ہے مگر وہ فرشتہ نہیں بن سکا، اگر اڈیالہ جانا تھا تو یہاں کیوں آئے تھے، بہانے بنائے جا رہے ہیں، مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو یہاں لاکر کس نے بٹھایا تھا ، آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملے ان پر نہیں ہوتے باقی سب جماعتوں پر ہوتے ہیں، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین بہت بڑی تعداد میں جاتے ہیں ، ایران، اسرائیل جنگ کے بعد کچھ سکیورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس کے بعد زمینی راستے سے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے ، اس متعلق مذاکرات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button