پاکستانتازہ ترینتجارتصحت

بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل، گاڑیاں بھی تیرنے لگیں

اسلام آباد میں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گزشتہ رات کی بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔اس کے علاوہ بھارہ کہو، سواں اور پی ایچ اے فلیٹس میں بھی سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔دوسری جانب برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث کری گاؤں پل کے حفاظتی بند متاثر ہوئے ہیں، برساتی نالے میں جانور اور گھریلو سامان بہہ گیا، دیہی علاقوں میں قائم ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثر ہوئے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے اور مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button