انتخاباتپاکستانتازہ ترین

ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی

قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور رکنیت ختم کرنے کا اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص 40 دن سے بغیر چھٹی لیے غیر حاضر ہیں، اسپیکر غیر حاضری کو نوٹس میں لاکر نشست کو خالی قرار دےسکتا ہے۔اس پر پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، شیخ وقاص اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیر حاضری پر نشست سے محروم ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے آگاہ کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے ہر بار چھٹی کی درخواست اسپیکر آفس کو دی ہے، اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہیں، چیزیں ان کے پاس پڑی ہیں، بتائیں درخواستیں کہاں ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button