پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد:کباڑکی دکان پرگیس سلنڈر کی لیکج سے 10بچے بے ہوش

حیدر آباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر کی لیکج سے 10 بچے بے ہوش ہوگئے۔

ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی حالت گیس لیکج سے ہی خراب ہوئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتےہیں، اسکریپ میں آنے والے سلنڈرکو کھولنےکے دوران گیس لیک ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button