پاکستانتازہ ترینتجارت

پی ٹی آئی ریلی، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کےحکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button