
لکی مروت میں گولہ پھٹنے سے 5 معصوم جانیں ضائع ہوگئیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق گولہ پھٹنے کا واقعہ لکی مروت کے علاقے سر بند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ایم ایس نے بتایا کہ گولہ پھٹنے کے واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ بچوں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔