دنیا

اسرائیل کا 420 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 ہزار زخمیوں کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 420 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 ہزار سے زائد زخمیوں کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی دفاعی حکام سے متعلق اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ میں اب تک 420 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 58 فیصد شدید زخمی ہیں۔

میڈیا نے کہا کہ غزہ جنگ میں 2 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی معذور ہوچکے ہیں، دفاعی حکام اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

دفاعی حکام نے مزید کہا کہ اسپتال لائے گئے 7 فیصد اسرائیلی فوجی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، ہم جانتے ہیں نفسیاتی دباؤ کا شکار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button