پاکستانتازہ ترین

کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کا کیس: گوجرانوالہ سے مقتولہ کے بھائی سمیت 11 افراد زیر حراست

کراچی: بوٹ بیسن کےقریب سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے پر کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی پولیس نے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہونے کے بعد گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے جب کہ مقتولہ کی فیملی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنےکاکہا ہے،کیس کا پس منظر ،واضح رہے کہ کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔مقتول جوڑے کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button