
لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روکنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے ان خبروں کی تردید کی جن میں عمران خان کی جانب سے قاسم اور سلیمان کو پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، بانی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا۔اس کے علاوہ عمر ایوب کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کے لیے مہم چلا رہے ہیں، ان کی مرضی ہے جب بھی آنا چاہیں آسکتےہیں۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔