پاکستانتازہ ترین

فوج، پولیس اور ہم نے ملکر امن قائم کرنا ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت آبادیوں میں نہیں چھپنے دینگے: علی امین

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوج، پولیس اور ہم نے ملکر امن قائم کرنا ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت آبادیوں میں نہیں چھپنے دینگے۔اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فوج، پولیس اور ہم نے مل کر امن قائم کرنا ہے، عوام، حکومت اور فورسز میں سازش کے تحت عدم اعتماد پیدا کیا جارہا ہے، عوام حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں تاکہ یہ سازش بے نقاب ہو۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے ساتھ سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کرنا ہے، دہشت گرد آبادیوں میں پناہ لےرہے ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی نہ ہوسکے ، دہشت گرد آبادیوں کو ڈھال بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردوں کو آبادیوں میں کسی صورت چھپنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسز پر حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں گے، یہاں کسی کو آپریشن کرنے کی کوئی اجازت نہیں دیتے، نقل مکانی اور آپریشن سےنقصانات کا ازلہ بہت مشکل ہوتا ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ جرگوں کی شروعات 2 اگست سے کررہے ہیں جس میں سیاسی، سماجی اور قبائلی مشران سے مشاورت ہوگی، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا اور اس میں تمام تحفظات ختم کریں گے، جرگوں میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پالیسی مرتب کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں یقینی بنائیں گے کہ عوام کا نقصان نہ ہو، کئی علاقوں میں دہشت گردی کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھاکہ صوبے کے معدنیات پر عوام کا اختیار اور حق ہے، معدنیات سے متعلق اختیار نہ کسی نے مانگا ہے نہ کسی کو دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button