انتخاباتپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔خیال رہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button