پاکستانتازہ ترین

امارات کی تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق کا مقدمہ دائر، ایک ارب درہم کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تاریخ کی سب سے مہنگی طلاق کا مقدمہ عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔اگر خاتون اپنے مقدمے میں کامیاب رہی تو یہ نہ صرف یو اے ای بلکہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق ثابت ہوگی۔خاتون کی جانب سے ابوظبی کی سول فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں طلاق کے تصفیے کے لیے ایک ارب درہم (77 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ کیرئیبین کے خطے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم جوڑے کا ہے جو طویل عرصے سے یو اے ای میں مقیم ہے۔یہ مقدمہ 39 سالہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جن کی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی جبکہ طلاق کی کارروائی کا آغاز اپریل میں ہوا۔خاتون کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ‘ہم لگ بھگ 18 سال سے یو اے ای میں مقیم ہیں اور یہاں اپنی مالیاتی سلطنت کو تعمیر کیا، میرے بچے یہاں پلے بڑھے، یہ ہمارا گھر ہے’۔ایک ارب درہم کے دعویٰ میں بچوں کی مالی کفالت شامل نہیں بلکہ اسے الگ سے دائر کیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں سال کے شروع میں یو اے ای میں مقیم ایک امریکی خاتون نے ابوظبی کی سول فیملی کورٹ میں طلاق کے مقدمے میں 10 کروڑ درہم سے زائد کی رقم حاصل کی تھی۔اب نئے مقدمے میں خاتون کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرم کے وکیل برائن جیمز کے مطابق شوہر اور بیوی دونوں کا تعلق دولتمند خاندانوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مقدمے کی تفصیلات خفیہ ہیں مگر طلاق کی رقم کے حجم سے خاندانی دولت کے پیمانے کا اشارہ بھی ملتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقدمے میں زور دیا گیا ہے کہ ہم دونوں نے ملکر جو کچھ تعمیر کیا وہ منصفانہ انداز سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مقدمات سے قانونی نظام کی مضبوطی ثابت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button