پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

گلگت اور کشمیر میں بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلاب الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کےعلاقوں میں28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پید ا ہونے کاخدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے جب کہ چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اورگلیشئرزپگھلنے سے دریائےچترال کا بہاؤ بڑھ سکتاہے۔این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقداما ت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button