پاکستانتازہ ترینجرائم

پیرو میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 18 افراد ہلاک

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ پیرو کے اینڈیز علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے اور بس دارالحکومت لیما سے لا مرسیڈ جانے کے دوران تنگ اور پیچیدہ سڑک پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نا آسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button