
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔علاقہ مجسٹریٹ قمرعباس نے خاتون کی قبرکشائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ پولیس کےمطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیےلاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے۔علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثا کوبھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ پولیس نے بتایاکہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبرکشائی کل کی جائے گی۔پولیس نے بتایاکہ خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائدافرادکوگرفتارکیاگیا جن میں خاتون کی فیملی کے افرادبھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہرنے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21جولائی کودرج کرایاتھا۔