
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔حماس کے رہنما خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمان کو غزہ میں خوراک اور دواؤں کی صورتحال سے آگاہ کیا اور غزا میں دواؤں کی فراہمی کے لیے راستہ کھلوانے کے لیے پاکستانی حکومت سے کردار ادا کرنے اور اثرو رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستانی حکومت سے متفقہ طور پر مطالبہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے ایجنڈے میں غزہ اور فلسطین سر فہرست ہے۔