پاکستانتازہ ترینجرائم

9 پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے رکن قومی اسمبلی احمد چھٹہ سمیت کیس میں ملوث تمام دیگر کارکنوں کوبھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا جس کے باعث فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا جس ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات ریکارڈ کرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button