
ڈھاکا میں گزشتہ روز ہائی اسکول کیمپس پر بنگلادیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی۔بنگلادیشی وزارت صحت کے مطابق حادثے میں زخمی 165 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔طیارہ حادثے پر آج بنگلادیش میں سرکاری سطح پر یوم سوگ بھی منایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیشی فضائیہ کا ایف-7 تربیتی طیارہ ڈھاکا میں ہائی اسکول کیمپس پر جاگرا تھا۔بنگلادیشی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا۔بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔