پاکستانتازہ ترینجرائم

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 19 اور 20 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قلات میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو انصاف کےکٹہرےمیں لانےکےلیے قوم کے غیرمتزلزل عزم کی تجدیدکرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button