پاکستانتازہ ترینتجارت

اسلام آباد میں چینی کی سرکاری قیمت مقرر ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد میں چینی کی ریٹیل پرائس 172 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی ایکس مل ریٹ پر 165 روپے فی کلو بیچی جائے گی، چینی کی ریٹیل پرائس کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے ہدایت دی کہ چینی کی زائد قیمت لینے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے، شہری چینی خریدتے وقت قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہری چینی کی زائد قیمت لینے والے دکانداروں کی نشاندہی بھی کریں۔پنجاب میں بھی چینی کی قیمت مقرر ،پنجاب حکومت نے چارماہ کے لیےچینی کی ایکس مل اورپرچون کی قیمتوں کاتعین کردیا، 15 اکتوبر کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے ہوگی جبکہ پرچون میں چینی 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آسکی،کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، رواں ماہ 10 روپے اضافے کے بعد فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیلرز چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔کوئٹہ شہر کے نواحی علاقوں میں چینی 195 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 183 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ شہری چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید پریشان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button