
جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 81 افغان باشندوں کو ملک بدر کردیا۔جرمن وزیرداخلہ کا کہناہے کہ ڈی پورٹ کیےگئے تمام افغا ن باشندے قانون کے تحت سزا یافتہ تھے۔جرمنی میڈیا کےمطابق حکومت نے لیپزگ ہوائی اڈے سے 81 افغان باشندوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا۔ملک بدر کئے گیے ان مجرموں میں وہ افغان باشندے بھی شامل تھے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں۔جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بدر کیے گئے افغان باشندےسکیورٹی کےلیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈ نے کہا کہ سخت پالیسی نافذ کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجرموں کے لیے جرمنی میں کوئی جگہ نہیں اور ہم اپنے شہریوں کی سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے ایک فیصلے کے تحت ملک بدر کیے گئے ہر فرد کو ایک ہزار یورو کی رقم بھی دی گئی۔