
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نےسروس ڈیلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کےحصول کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور ذیلی اداروں کو 3 دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے جب کہ ہر ادارہ دوسرے اداروں کی معاونت کے طریقہ کار کے بارے میں ٹھوس پلان مرتب کرے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے۔