اہم خبرپاکستانتازہ ترینتجارتدنیا

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا۔ تینوں ممالک نےکابل میں یو اے پی (UAP) ریلوےمنصوبے کے فیزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کردیے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے جہاں اُن کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔افغانستان پہنچنےکے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے بعد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے یو اے پی ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کردیے۔ یو اے پی منصوبہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ریلوے لنک سےجوڑنے کےلیےہے جو وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کی عوام کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف اور افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر بروقت دستخط ان کی حمایت اور عزم کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے پی(UAP) ریلوے کوریڈور علاقائی رابطے اور معاشی انضمام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد 2022-23 کی پی ڈی ایم حکومت کے دور میں رکھی گئی جب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں دوست ممالک کے ساتھ اس منصوبے کی قیادت سونپی گئی اور ہم نے مشترکہ طور پر اس تاریخی اور انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی جو پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button