پاکستانتازہ ترینتجارت

مون سون ہوائیں مسلسل سندھ میں داخل ہورہی ہیں: محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں مسلسل سندھ کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت اگلے 3 روز میں جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قمبرشہدادکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کاامکان ہے۔اس کے علاوہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، جامشورو اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جس دوران شہر کادرجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button