پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق موسلادھار بارش سے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ شہروں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور ژالہ باری کےباعث بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے سبب ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں سے نقصانات،پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تیزبارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جب کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے خیبر، مالاکنڈ،کوہاٹ اور باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں پیش آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button