اہم خبرسائنس و ٹیکنالوجی

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بحال کردی, جان اچکزئی

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کیلئے فیول بحالی کے حوالے سے جان اچکزئی نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔

اس معاملے پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ صفائی، فائر بریگیڈز کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے یونین سے مذاکرت جاری ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی یونین مطالبات پر احتجاج کر رہی ہے۔

عبدالجبار بلوچ نے مزید کہا کہ پیر سے کوئٹہ میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو فیول مل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button