اہم خبرپاکستانتازہ ترین

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بس لاہور اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ آج صبح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے ریسکیو کنٹرول نے بتایا کہ حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button