اہم خبرسائنس و ٹیکنالوجی

الیکشن کمیشن بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرے، بیرسٹر گوہر علی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے، سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button