
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر رکھا گیا افریقی شیر برآمد کرلیا۔محکمہ وائلڈلائف کے مطابق شیر کی عمر 2 سال ہے، مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا ہوا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف نے انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر تھانے میں شیرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں خاتون پر شیر کے حملےکے واقعےکے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ 2 روز کے دوران 14 شیر برآمد کرکے مقدمات درج کیےگئے ہیں۔