اہم خبرپاکستانتازہ ترین

یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور کے موقع پر جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا، اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جب کہ موٹر سا ئیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے، پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔اس کے علاوہ روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، عزادار رات کربلا میدان میں ہی قیام کریں گے، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوئے۔ادھر ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوئے، گوجرانوالا میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہو ا۔مٹھی میں یوم عاشور کا جلوس صبح 10بجے برآمد ہوا، میرپورآزادکشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس متاثر ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button