
اٹک کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا۔ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس نے سیکڑوں فٹ نیچے جا کر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔ وزیراعلیٰ نے اٹک انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی جبکہ متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔