پاکستانتازہ ترینجرائم

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچےکی لاش چارسدہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔ بچے کا تعلق مردان سے بتایا جارہا ہے، اب تک 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ڈسکہ سے تعلق رکنے والی ایک بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔خیال رہےکہ 2 روز قبل دریا کے کنارے ناشتہ کرنے اور سیلفیاں لینے والے 17 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے4کو بچالیا گیا تھا۔متاثرہ افراد میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6کا مردان اورایک شخص سوات کارہائشی تھا۔ادھر دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی ڈسکہ میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔غم سے نڈھال لواحقین کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے ڈیڑھ گھنٹے بعد آئے ، ان کے پیارے ٹیلے پر پھنسے رہے ، ان کی آنکھوں کے سامنے بپھرا ریلا لوگوں کو بہا لے گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر سوات سمیت کئی افسران کو معطل کردیا ہے، وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button