پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ

کیف: روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔روسی حملے کو روکنے کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روسی حملے کے دوران 7 فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تاہم آخری ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران طیارہ تباہ ہوا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال سےامریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال شروع کیا تھا جن میں سے اب تک 3 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یوکرین کے پاس اس وقت کُل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button