پاکستانتازہ ترینجرائمصحت

پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔پاکستان میں تمباکو، چرس، ہیروئن، آئس اور انجکشن سمیت دیگر منشیات استعمال کرنے والوں کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہاہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2007 میں یہ تعداد 90 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 5 لاکھ تک جا پہنچی ہے، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسز میں ایسے مریضوں کا جدید طریقے سے علاج کیا جاتاہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر ثاقب باجوہ کا کہنا ہے کہ حکمران منشیات تیار اور سپلائی کرنے والوں پر قابو پا کر نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچاسکتے ہیں۔پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر علی برہان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مشکلات اور ذہنی دباؤ سے نکلنے کیلئے منشیات کی طرف راغب ہو کر اس دلدل میں پھنس جاتی ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور معاشرے کو نشے کی ہولناکی اور پھیلاؤ میں کمی کے حوالےسے اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button