اہم خبرپاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا اور حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسن پیش کرتا ہوں۔پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے، معرکہ حق بھارت کے یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرناممکن ہے، ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطےکو ایک بڑے تنازع سے بچایا، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، امن کو ترجیح دی، آج پاکستان خطے میں ” نیٹ ریجنل سٹیبلائزر” کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔آرمی چیف سید عاصم منیر نے سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ بھی دیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے اور ہم ملک کو دہشت گردی سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان کے لیے مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہے، دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو وہ سخت غلطی پر ہے ، آرمی چیف کا کہناتھاکہ ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل کا پُرزور حامی ہے، بھارت جس جدوجہد کو "دہشتگردی” کہتا ہے، وہ دراصل ایک جائز اور قانونی آزادی کی جدوجہد ہے، کشمیریوں کی اس جدوجہد کو بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت 54 کا حوالہ دیا جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے: "انہوں نے چالیں چلیں اور اللہ نے بھی تدبیر کی اور بہترین تدبیر کرنے والا اللہ ہے۔”فیلڈ مارشل کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسن پیش کرتا ہوں، خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ان بہادر کشمیریوں کوجو آج بھی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مسلسل ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے اور پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button