
دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے مردان کے روح الامین نے کہا ہے کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی۔گزشتہ روز دریائے سوات میں ظغیانی کے باعث 17 سیاح ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچالیا گیا تھا اور 11 لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں۔ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔دریائے سوات کے واقعے میں زندہ بچ جانے والے روح الامین کا کہناتھاکہ ہم دریا کے کنارےکھڑے تھےکہ سیلابی ریلے نےگھیر لیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی، 6 لوگ بچ گئے،باقی پانی میں بہہ گئے۔خیال رہے کہ مردان کے روح الامین کی بیٹی اور کزن کی لاش نکال لی گئی ہے تاہم بیٹے کی تلاش جاری ہے۔